گپ چپ

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - [ مؤنث ]  ایک قسم کی مٹھائی جو منہ میں رکھتے ہی گھل جاتی ہے۔  گپ چپ کا مزا یار ملا کم سخنی سے بنتی ہے مٹھائی تری شیریں دینی سے      ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٢٤٣ ) ٢ - خاموشی۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ) ٣ - [ مذکر ]  لڑکوں کا ایک کھیل جس میں ایک لڑکا منہ بند کر کے اپنے کلے پھلا لیتا ہے اور دوسرا دونوں ہاتھوں کو اس کے کلوں پر اس طرح سے مارتا ہے کہ اس کے منہ سے بے اختیار آواز نکلتی ہے۔ "گپ چپ کا کھیل سب نے کھیلا ہو گا۔"      ( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٤ ) ١ - خاموش۔ "بڑی دیر بعد جب وہ ٹنڈ منڈ درختوں کی طرح گپ چپ کھڑے ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ سورج کی زرد کرنیں انہیں الوداع کہہ رہی ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، افکار، کراچی، جنوری، ٥٩ ) ٢ - خاموش، سنسان۔ (فرہنگ آصفیہ) ١ - چپکے سے، خاموشی کے ساتھ۔ (نوراللغات)

اشتقاق

سنسکرت زبان کے اسم 'گپ' کے ساتھ سنسکرت زبان میں اسم صفت 'چپ' لگانے سے مرکب 'گپ چپ' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت، اسم اور گا ہے بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٧ء کو "مثنوی بہاریہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٣ - [ مذکر ]  لڑکوں کا ایک کھیل جس میں ایک لڑکا منہ بند کر کے اپنے کلے پھلا لیتا ہے اور دوسرا دونوں ہاتھوں کو اس کے کلوں پر اس طرح سے مارتا ہے کہ اس کے منہ سے بے اختیار آواز نکلتی ہے۔ "گپ چپ کا کھیل سب نے کھیلا ہو گا۔"      ( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٤ ) ١ - خاموش۔ "بڑی دیر بعد جب وہ ٹنڈ منڈ درختوں کی طرح گپ چپ کھڑے ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ سورج کی زرد کرنیں انہیں الوداع کہہ رہی ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، افکار، کراچی، جنوری، ٥٩ )